بھٹکل:11/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفس اور بھارت اسکائوٹ اینڈ گائڈس بھٹکل کے اشتراک سے بھٹکل تعلقہ سطح کے اسکائوٹ اساتذہ کا اجلاس تعلقہ کےجنتا ودیالیہ شرالی میں منعقد کیا گیا
تعلیمی ناظم شنکر اُپرگیمنے نے اجلاس کا افتتاح کیا۔ جنتاودیالیہ اسکول کے صدر مدرس ایم اے نائک نے صدارت کی۔ اسکائوٹ اینڈ گائڈس کے ضلعی سکریٹری بی ڈی فرنانڈیز ، ضلع گائڈس کمشنر شوبھا کلکرنی اور ضلعی منتظم شاردا ہیگڈے نے اسکائوٹ گائڈس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ روی پجاری نے استقبال کیا ، پرلہاد نایک نے شکریہ اداکیا۔ اسکائوٹ استاد دینیش نے پروگرام کی نظامت کی۔